کوروناکا شکارشیخ رشید کی طبیعت ناساز، ملٹری اسپتال منتقل
فائل فوٹوراولپنڈی :کورونا وائرس کا شکار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ )راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔
وزیرریلوے شیخ رشید احمد کی طبیعت ہفتے کی شام سے خراب تھی تاہم اب زیادہ طبیعت بگڑ جانے کے باعث انہیں سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیاجہاں شیخ رشید احمد کا علاج جاری ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق طبعیت بہتر ہے ڈاکٹر کے مشورے پر اسپتال منتقل کیا ہے،شیخ رشید کو بہتر علاج کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا۔
رات کی نسبت اب بہتر محسوس کر رہا ہوں ،شیخ رشید
دوسری جانب راولپنڈی کے ملٹری اسپتال میں زیر علاج شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کوڈ 19 کا علاج کر رہے ہیں، الحمد للّٰہ رات کی نسبت اب بہتر محسوس کر رہا ہوں، جو لوگ صحت یابی کیلئے دعائیں کر رہے ہیں ان کا شکر گزار ہوں۔
شیخ رشید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا کی بیماری کو سنجیدہ لیں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے گھروں میں رہیں۔
گزشتہ رات ڈاکٹروں کی ہدایت پر وفاقی وزیر شیخ رشید کو ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ۔
یاد رہے کہ شیخ رشید احمد میں 2 روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔
وفاقی وزیر ریلوے سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ، وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی تھی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔